رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات میں 35.08 فیصد اضافہ

492

اسلام آباد: رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں 35.08 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2018ء سے لیکر جنوری 2019ء تک کے عرصہ میں ملک کوسیمنٹ کی برآمدات سے 184.35 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 35.08 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے سیمنٹ کی برآمدات سے 136.47 ملین ڈالرکا زرمبادلہ کمایا تھا۔جنوری کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں اضافہ کی شرح 52.88 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here