پانچ سال میں پی آئی اے نے مسافروں کا 2 کروڑ سے زائد کا سامان گم کیا: رپورٹ

595

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے پانچ سال (2012ء سے 2016ء) کے درمیان مسافروں کا 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان گم کیا.

اس حوالے سے ہفتے کو جاری ہونے والی ایک آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 39 لاکھ 75 ہزار روپے کا سامان ملتان اور بہاولپور ائیرپورٹس پر 2012ء اور 2013ء میں گم ہوا. جبکہ 2 کروڑ 40 لاکھ 23 ہزار روپے کا سامان 2014ء اور 2015ء میں کراچی ائیرپورٹ سے گم ہوا.

رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے مسافروں کا سامان گم ہوا.اس حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ کو 2017ء میں آگاہ بھی کیا گیا لیکن کسی قسم کا مثبت جواب سامنے نہیں آیا.

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی مسافر کا سامان گم ہو جائے تو قوانین کے مطابق ڈیوٹی آفیسر اس کا ذمہ دار قرار پاتا ہے.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here