تعمیراتی اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں سے وابستہ دو چینی کمپنیوں نے پاکستان میں ہائوسنگ اور مینوفیکچرنگ میں 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے.
تعمیراتی صنعت کیلئے مشینری فراہم کرنے والی چین کی نمبر ون کمپنی ایکس سی ایم جی نے پاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے.
ایکس سی ایم جی کے گلوبل سیلزصدر اور ایچ ایس ایس گروپس کے چیئرمین نے بدھ کو وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی. دونوں گروپوں نے پاکستان میں ہاؤسنگ اور مینوفیکچرنگ سیکٹر میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی جبکہ ایکس سی ایم جی نے پاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر بھی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
ایکس سی ایم جی چین کی کنسٹرکشن انڈسٹری مشینری فراہم کرنے والی نمبر ون کمپنی ہے جس نے وزیراعظم کے 50 لاکھ گھروں کے منصوبے میں شامل ہونے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ایکس سی ایم جی کمپنی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کے تحفظ اور بزنس دوست ماحول کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، 50 لاکھ گھروں کے منصوبے سے انڈسٹری اور نوجوان طبقے کے لیے نئے مواقع نکلیں گے۔