بھارت کو دھچکا،امريکا نےبغيرمحصولات تجارت کی سہولت ختم کردی

583

عالمی سطح پر بھارت کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔ امریکا نے بھارت کیلئے بغیر محصولات تجارت کی سہولت ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بھارت کیلئے بغیر محصولات تجارت کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ امریکا کو بھارتی منڈیوں تک رسائی نہ دینے پر کیا گیا۔
امریکا کے اس اقدام سے بھارت 5٫6 ارب ڈالر کی ڈیوٹی فری برآمدات سے محروم ہوجائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کو خط کے ذریعے بھارت کے خلاف فیصلے سے آگاہ کیا۔ خط میں امریکی صدر نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنی منڈیوں تک امریکا کو رسائی دینے کی یقین دہانیاں کرانے میں ناکام رہا، جس کی بنا پر یہ فیصلہ لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کی معاشی حالت بہتر ہونے پر اور بھارتی رویے پر محصولات کے بغیر تجارت کی سہولت ختم کی گئی۔ اس اقدام کا مطلب بھارت کو حاصل تجارتی فائدہ اٹھانے والے ترقی پذیر ملک کا درجہ ختم کرنا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا کے جی ایس پی پروگرام کے تحت بعض ممالک کو اشیاء پر ٹیکس سے استثنا حاصل ہے، ترقی پذیر ممالک میں اقتصادی نمو کے لیے پروگرام پر یکم جنوری 1976سے عمل کیا جارہا ہے، جب کہ امریکا کی جانب سے جی ایس پی کا درجہ تجارتی ایکٹ 1974 کے تحت دیا جاتا ہے۔ یہ سہولت حاصل کرنے والوں میں بھارت بھی شامل تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھاری اشیاء پر ٹیکس کا فیصلہ

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here