اسلام آباد: سکھر ملتان موٹر وے سیکشن پر مقامی صنعتوں کی ترقی کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ سی پیک سیکرٹریٹ حکام کے مطابق 392 کلومیٹر طویل سکھر ملتان سیکشن پر صرف اور صرف مقامی لوگوں کو ہی روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکشن کی تعمیر کے علاوہ وہاں پر مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھی کئی چھوٹے بڑے منصوبے شروع کئے گئے ہیں جس میں سکول، سڑکیں، پل کنویں وغیرہ جیسی بنیادی سہولیات شامل ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اس سیکشن پر استعمال ہونے والا تمام تر سامان مقامی صنعت سے ہی خریدا جا رہا ہے تا کہ مقامی صنعت کو بھی فروغ مل سکے۔ انہوں نے بتایاکہ تعمیراتی مواد میں سٹیل، سیمنٹ، مٹی، بجری سمیت دیگر سامان بھی مقامی صنعت سے لیا جارہا ہے۔