بھارتی دراندازی بھارتی سٹاک مارکیٹس کو لے ڈوبی، 450 سے زائد پوائنٹس کی کمی

564

لاہور: دراندازی ڈرامے کے بعد بھارتی سٹاک مارکیٹس میں شدید مندی کا رجحان، انڈیکس 450 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 35 ہزار 800 پوائنٹس سے نیچے آگیا۔ انڈین روپے کی قدر میں بھی کمی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی جنگی جنون کے منفی اثرات سامنے آنے لگے ، بمبئی اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی ، کاروبار کا آغاز ہی مندی سے ہوا، ممبئی اسٹاک مارکیٹ میں چارسو ساٹھ پوائنٹس کی کمی ہوئی اور نفٹی انڈیکس میں بھی سو پوائنٹس سے زائد کی مندی ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب بھارتی روپے کو بھی ڈالر کے مقابلے میں بے قدری کا سامناہے، ٹریڈنگ کے دوران بھارتی روپے کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور بھارتی روپے کی قدر میں 50 پیسے گر گئی جبکہ ڈالر کے مقابلے میں بھارت رو پے کی قدر 71روپے 24 پیسے ہوگئی۔
یاد رہے بھارتی طیاروں کی مظفر آباد سیکٹر میں دراندازی کی کوشش پر شاہینوں کے فضا میں بلند ہوتے ہی بزدل بھارتی طیارے بدحواسی کے عالم میں بالاکوٹ کے قریب ہتھیار پھینک کر بھاگ گئے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here