اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 597 پوائنٹس تک گر گیا

496

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی شدید مندی کا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 597 پوائنٹس تک گر گیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان موجود ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے میں ہی 597 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی اور 100 انڈیکس 39 ہزار 9 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔رپورٹ فائل ہوتے وقت کے ایس ای 100 انڈیکس میں 547 پوائنٹس کی کمی کے بعد 39 ہزار 59 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 15,247,870 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 903,223,443 بنتی ہے۔
کاروبار میں یک دم ہونے والی مندی پر سرمایہ کاروں میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے اور کاروباری حضرات سرمایہ لگانے میں محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔
گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان رہا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 409 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here