لاہور: وزارت ریلوے نے ملک بھر کی تمام ڈویژنز میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کیا ہے ، اس حوالے سے 700 بھرتیاں اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ اور 500 بھرتیاں ریلوے پولیس میں ہوں گی ۔
ریلوے کے شعبہ اکاؤنٹس 500 جونئیر آڈیٹرز اور 200 جبکہ ریلوے پولیس میں 500 کانسٹیبل اور 25 اے ایس آئی بھرتی کیے جائیں گے ۔تمام اسامیوں پر بھرتی کا عمل آئندہ ماہ سے مرحلہ وار شروع ہو جائیگا۔
وزارت ریلوے نے شعبہ اکاؤنٹس اور ریلوے پولیس میں عرصہ دراز خالی پوسٹوں پر بھرتی کا فیصلہ کیاہے اس ضمبن میں آئندہ ماہ سے بھرے کے حوالےسے خؤاہش مندافراد سے درخواستیں طلب کی جائیں گی ۔