دنیا کا پہلا 10 ایکس آپٹیکل زوم سے لیس اسمارٹ فون

631

حال ہی میں سام سنگ نے اپنے فولڈ ایبل گلیکسی فولڈ فون سے سب کو دنگ کردیا تھا لیکن اگر بات ہو حیران کن ٹیکنالوجی کی تو چینی کمپنیاں خصوصاً اوپو سب سے منفرد ہے۔ اوپو نے موبائل فونز کی دنیا میں گزشتہ چند برسوں کے دوران تیزی سے جگہ بنائی۔سب سے پہلے تو اس کمپنی نے 5 ایکس آپٹیکل زوم لینس کو تیار کیا جس کے لیے پیری اسکوپ ڈیزائن استعمال کیا گیا جبکہ اس کے بعد فائنڈ ایکس کی شکل میں موٹرائز کیمرا ٹاپ متعارف کرایا اور اب اس کمپنی نے بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران اپنی طرز کا پہلا فون پیش کیا ہے جس میں 10 ایکس آپٹکل زوم دیا گیا ہے۔کسی اسمارٹ فون میں 10 ایکس آپٹیکل زوم دینا حیران کن کارنامہ ہے کیونکہ ابھی بہترین فونز جیسے آئی فون ایکس ایس اور گلیکسی ایس 10 کے کیمرے محض 2 ایکس زوم کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ایک فون میں 10 ایکس آپٹیکل زوم کے حصول کے لیے اوپو نے 3 کیمروں کا سیٹ اپ استعمال کیا ہے جو 16 ایم ایم سے 160 ایم ایم فوکل لینتھ کو کور کرتے ہیں۔اس ڈیوائس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ کیمرا ہے جو 16 ایم ایم لینس کے برابر ہے، دوسرا ٹیلی فوٹو لینس 1600 ایم ایم لینس کے مساوی ہے جبکہ 10 ایکس آپٹیکل زوم کے لیے یہ ڈیوائس ایک پیری اسکوپ اور پریزم سسٹم کو استعمال کرتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here