ڈبل ٹیکسیشن کے خاتمے کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت کے تمام ٹیکسوں کو یکجا کیا جا رہا ہے، اسلم اقبال

596

لاہور: صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت و سرمایہ کاری میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ڈبل ٹیکسیشن کے خاتمے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تمام ٹیکسوں کو یکجا کیا جا رہا ہے۔حکومت نے چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے انقلابی سکیمیں دی ہیں جن کا اجراء آئندہ ماہ کیا جائے گا۔ کاروباری برادری کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہماری ترجیح ہے۔کاروبار کی آسانی کے پروگرام پر کام ہو رہا ہے اور تمام فیصلوں میں سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ طالب علموں کو نئے کاروبار کے آغاز کے لیے قرضے دئیے جائیں گئے جبکہ خواتین کیلئے خصوصی مراعات رکھی گئی ہیں۔ انڈسٹریل کلسٹرز کی ڈویلپمنٹ اور ون ونڈو سہولت سنٹر پر کام جاری ہے۔ چار نئی ٹیکنیکل یونیوسٹیاں بنائی جائے گئی۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل آفس لاہور میں کارباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر اور ٹی ڈیپ کے سابق چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر نے کہا کہ حکومت ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور اور پنجاب کے ٹریڈ چیمبرز کو آفس کیلئے زمین دے۔ان چیمبرز کی وجہ سے ہی ملکی معیشت کا پہیہ چلتا ہے۔ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر و ریجنل چیئرمین عبدالرؤف مختار نے کہاکہ پنجاب میں انڈسٹریل کلسٹرز، اسٹیٹس اور زون کے قیام کے ساتھ ساتھ موجودہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں کاٹیج انڈسٹری کے لئے خصوصی جگہ کا تعین کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here