وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

585

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، وفاقی کابینہ کا اجلاس سہہ پہر ساڑھے 3 بجے ہو گا۔ 13 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔ بھارتی دھمکیوں، ولی عہد کے دورے، معاشی صورتحال پر بھی بات چیت ہو گی۔
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس سہہ پہر ساڑھے 3 بجے ہو گا، اہم ایشوز پر بات ہو گی۔ کابینہ اجلاس میں بھارتی دھمکیوں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے اور معاشی صورتحال پر بات ہو گی۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کرے گی۔
وفاقی کابینہ سگریٹ پر ہیلتھ لیوی ٹیکس لگانے کی منظوری دے گی۔ سرکاری افسران کی مدت ملازمت کے تحفظ کا معاملہ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ وفاقی کابینہ نقصان دہ میٹھے مشروبات پر بھی ہیلتھ لیوی ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ نادرا کے اکاؤنٹس کے آڈٹ کی منظوری دے گی۔
وفاقی کابینہ پاسپورٹ میں پیشہ تبدیل کرنے کے معاملے پر بھی غور کرے گی۔ برطانوی شہری عبدالقادر احسن کی پاکستان سے برطانیہ حوالگی کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ وفاقی کابینہ ای او بی آئی اور آئی ٹی این ای کے چیئرمین کی تقرری کی بھی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ چین اور پاکستان کے اداروں کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کی منظوری بھی دے گی۔ اجلاس میں کابینہ کے گزشتہ فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here