اسلام آباد: ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے مسقط، عمان میں منعقد ہونے والی 14 ویں فوڈ اینڈ ہاسپٹیلٹی ایگزیبیشن میں شرکت کے خواہش مند اداروں سے 15 مارچ 2019ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارت نمائش کا انعقاد 14 سے 16 اکتوبر 2019ءکو ہو گا جس میں فوڈ، ڈرنکس، ڈیری، ٹی کافی، کیٹرنگ مصنوعات اور ریسٹورنٹ، کیفے، پراسیسنگ و پیکجنگ کی خدمات وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کر سکیں گے۔ نمائش میں شرکت کے ذریعے انہیں عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرنے کا موقع ملے گا جس سے برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔