لاہور: میاں محمد منشاء کی زیر صدارت بینک کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور مالیاتی گوشواروں کی منظوری کے سلسلے میں ایم سی بی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 31 دسمبر کو ختم ہونے والے سال کے دوران ایم سی بینک لمیٹڈ کا غیر حتمی منافع قبل از ٹیکس 2017ء کے 31.01 ارب روپے کے مقابلے میں 3% کے اضافے کے ساتھ 32.06 ارب روپے اور منافع بعد از ٹیکس 21.36 ارب روپے رپورٹ کیا گیا۔
بینک نے کم آمدنی میچورٹیز کے اثاثہ کی بنیاد پر توجہ مرکوز کی جس کے نتیجے میں گزشتہ سال کے نسبت نیٹ انٹرسٹ انکم 8% اضافہ ہوا گراس مارک اپ کی جانب بینک نے گزشتہ سال سے 9.2 ارب روپے کا اضافہ رپورٹ ہوا۔ آمدنی کے اثاثوں کے تجزیے سے عیاں ہے کہ ایڈوانسز پر آمدن میں 10 ارب روپے اضافہ رہا ابتدائی طور پر اوسطاً ایڈوانسز کا حجم 83 ارب روپے کے اضافے کے ساتھ 92bps کی پیداواری بہتری اہم رہی سرمایہ کاری کی مد میں تخفیف شدہ اوسطاً حجم 66 ارب روپے کی وجہ سے گراس مارک اپ آمدنی میں مجموعی طور پر 2.2 ارب روپے کی کمی آئی۔