متحدہ عرب امارات میں تین روزہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے 6 مارچ تک درخواستیں طلب

686

اسلام آباد: دبئی، متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی تین روزہ عالمی تجارتی نمائش ” آٹو میکینکا مڈل ایسٹ” میں شرکت کے لئے 6 مارچ 2019 ءتک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( ٹی ڈی اے پی) کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی میلے میں آٹو پارٹس، اسیسریز، ریپئر اینڈ مینٹیننس، کارواش، انجن، الیکٹرونکس، لائٹنگ، الیکٹریکل، ورکشاپ کی مصنوعات وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کرسکیں گے جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ عالمی تجاری میلے کا انعقاد 10 سے 12جون 2019ءکو ہو گا اور اس حوالے سے تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here