رواں سیزن کے دوران کپاس کی پیداوار 15 ملین بیلز رہی، پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن

734

اسلام آباد: رواں سیزن میں 15 فروری 2019ء تک کپاس کی پیداوار 10.7 ملین گانٹھیں رہی ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2011-12ء کے دوران ملک میں کپاس کی ریکارڈ 15 ملین بیلز کی پیداوار حاصل ہوئی تھیں جس کے بعد کپاس کی پیداوار میں مسلسل کمی کارجحان رہا ہے۔ پی سی جی اے کے حکام نے کہا کہ مالی سال 2011-12ء کے بعد کپاس کی پیداوار میں 4.8 ملین بیلز کی کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے ٹیکسٹائل کی صنعت اپنی خام مال کی ضرورت پوری کرنے کے لئے 3.5 سے 4 ملین بیلز درآمد کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کے زیر کاشت رقبہ اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کے ذریعے فی ایکڑپیداوار کے فروغ پر توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کی پیداوار میں اضافہ سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت سے قومی معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here