جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاکستان گنا پیدا کرنے والا دنیا کا پہلا بڑا ملک بن سکتاہے

1651

لاہور: جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، جدید تحقیق سے اقسام کی تبدیل اور بیماریوں پر قابو پا کر پاکستان گنا پیدا کرنے ولا دنیا کا پہلا بڑا ملک بن سکتا ہے، جدید تحقیق کے مطابق پنجاب میں گنے کی فی ایکڑ اوسط پیداوار تقریباً695 من فی ایکڑ ہے جبکہ عالمی اوسط پیداوارتقریبََا 706من فی ایکڑ ہے۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا کہ کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں۔ ترجمان محکمہ زراعت نے کہا کہ کماد کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے زیادہ پیداواری صلاحیت اور چینی کی یافت (ریکوری) والی اقسام کاشت کریں۔ بیج کا چناؤ لیرا اور اچھی فصل سے کریں اس مقصد کے لیے مونڈھی فصل ہرگز استعمال نہ کریں۔ گری ہوئی فصل سے بھی بیج استعمال نہ کریں اس کے علاوہ بیج والی فصل کیڑوں، بیماریوں اور کورے کے مضر اثرات سے محفوظ ہونی چاہیے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here