اسلام آباد: سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ فیس میں خاطر خواہ کمی کردی ہے.
اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق سنگل انٹری ویزہ فیس 2 ہزار سعودی ریال (533 ڈالر) سے کم کرکے 338 سعودی ریال (90 ڈالر) کردی گئی.
جبکہ ملٹی پل ویزہ فیس 3 ہزار سعودی ریال (800 ڈآلر) سے کم کرکے 675 سعودی ریال (180 ڈالر) کردی گئی ہے.
سعودی سفارخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئی فیس کا اطلاق 15 فروری سے ہو گا.
اکتوبر 2016ء میں سعودی عرب نے اپنے ملک میں کاروبار کرنے والے غیر ملکیوں کیلئے ویزہ فیس سات گنا بڑھا دی تھی، فیس میں اضافہ سعودی عرب کے کے تیل انڈسٹری سے ہونے والے نقصان کے ازالے کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا حصہ تھا.