سعودیہ سمیت کسی بھی تیسرے فریق کو سی پیک کا حصہ بنانے پر کوئی تحفظات نہیں: چین

568

اسلام آباد: چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ تیسرے فریق کی شمولیت کے لیے کھلا پروگرام ہے اور تیسرے فریق کو سی پیک کا حصہ بنانے پر چین کو کوئی تحفظات نہیں۔ سعودی عرب سمیت کوئی بھی ملک منصوبے کا حصہ بن سکتا ہے۔

نجی ٹییلویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیف آف مشن چین نے کہا کہ تیسرے فریق کو اسٹریٹیجک پارٹنر بنانے پر پاکستان اور چین کے مابین بات ہو سکتی ہے جبکہ تیسرے فریق کی شمولیت کو ممکن بنانے پر دونوں ممالک کے مذاکرات پہلے ہی جاری ہیں.

چاؤ لی جیان نے مزید کہا کہ سی پیک اب نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، پہلے 5 سال جلد مکمل ہونے والے منصوبے تھے اور اب نئے مرحلے میں خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here