پی آئی اے سمیت 15 سرکاری ادارے نجکاری کی فہرست سے خارج

558

پی آئی اے سمیت 15 سرکاری اداروں کو نجکاری فہرست سےنکال دیا گیا۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے نجکاری کمیٹی سے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری کے حوالے سے پلان طلب کرلیا۔
وزیرِ خزانہ اسد عمر کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسٹیٹ لائف، این آئی سی ایل اور پاک ری انشورنس کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے روزویلٹ ہوٹل نیو یارک کی نجکاری کیلئے جون تک تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ سیکرٹری نجکاری نے بریفنگ میں بتایا کہ پی آئی اے سمیت 15 سرکاری اداروں کو نجکاری فہرست سےنکال دیا گیا ہے۔
ایس ایم ای بینک، ماڑی پٹرولیم، پاور پارکس منیجمنٹ کمپنی ، سروسز انٹرنیشنل ہوٹل،لاکھڑا کول ڈیویلپمنٹ کمپنی، جناح کنونشن سینٹراور فرسٹ ویمن بینک نجکاری لسٹ میں شامل ہیں۔ کمیٹی نے کامرس ڈویژن سے 31 مارچ تک ریگولیٹری فریم ورک میں بہتری کے منصوبے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔
اس کے ساتھ پٹرولیم ڈویژن کو گیس سیکٹر میں ریگولیٹری فریم ورک تیارکرنےکی ہدایت بھی کی گئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here