پیپلز پارٹی کا آئی ایم ایف سے قر ض کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ

625

کراچی: پیپلز پارٹی نے آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں سے قرض کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا، پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری نیر بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات اور قرض معاہدہ کی تفصیلات قوم کے سامنے لائی جائیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات قول و فعل میں تضادات کا ایک اور یو ٹرن ہے، قرض پر خود کشی کے دعویدار کو ناک کٹواتے شرم بھی نہیں آئی، بھکاری ذہن شخص نے ملکی وقار کو مجروع کیا ،گداگر حکمران قرضوں کی شرائط پارلیمنٹ میں پیش کریں۔ غریب لوگوں پر مہنگائی کے بم گرانا آئی ایم ایف شرائط پر عمل ہی تو ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرض حصول سے قبل منفعت بخش اداروں کی نجکاری ہزاروں مزدوروں کی چھانٹیاں شروع ہیں، ورلڈ سمٹ میں عمران خان کا تقریر ملک کی بے توقیری کے مترادف ہے، پاکستانی شہری ملکی ترقی خوشحالی میں مثالی کردار ادا کر رہے ہیں،پاکستانیوں کی خیرات ہڑپ کرنے میں عمران خان خاندان سب سے آگے ہے ،وی وی آئی پی کلچر پر عمل پیرا حکمران کے منہ سے ریاست مدینہ کا زکر منافقت کی حد ہے، عمران خان کی زبان سے بہترین طرز حکمرانی کا ذکر صدی کا سب سے بڑا مذاق ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here