کراچی: خام کپاس اور روئی کی درآمد کو کسٹمز ڈیوٹی، 2 فیصد اضافی کسٹمز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس سے چھوٹ دیدی گئی ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے خام کپاس اور روئی کی درآمد کو کسٹمز ڈیوٹی، 2 فیصد اضافی کسٹمز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس سے چھوٹ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جبکہ اس سے قبل کپاس کی مقامی رسد پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر کی جاچکی ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن جاری کے تحت کاٹن کی درآمد پر عائد کسٹمز ڈیوٹی، ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی چھوٹ یکم فروری 2019 سے 30 جون2019 تک کیلئے چھوٹ دیدی گئی ہے۔