ملک میں صحت کی بہتر سہولیات کیلئے 2 ارب 21 کروڑ 84 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

613

اسلام آباد : وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے مجموعی طورپر اب تک 2 ارب 21 کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 12 ارب 78 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پمز میں انڈوسکوپی اور ڈائیگناسٹک سروسز کی اپ گریڈیشن کے لئے ایک کروڑ 96 لاکھ، اے جے کے میں چائلڈ ہیلتھ پروگرام کے لئے 12 کروڑ 96 لاکھ، گلگت بلتستان میں چائلڈ ہیلتھ پروگرام کے لئے 6کروڑ 19 لاکھ، پرائم منسٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام کے لئے 96 کروڑ اور پرائم منسٹر ہیلتھ پروگرام فیز II کیلئے 80 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here