لاہور: نیسلے پاکستان میں نیسلے واٹر کے سینئر نائب صدر اور ٹیکنیکل کے سربراہ پیٹر ہگمین نے شیخو پورہ کے نزدیک نیسلے پاکستان کے ایگریکلچر ایفیشنسی پراجیکٹ کے تحت ایک نئی آب پاشی سائٹ کا افتتاح کیا۔ اس پراجیکٹ میں سالانہ 54 ملین لیٹر پانی کی بچت کی صلاحیت موجود ہے۔کمپنی کی جانب سے پانی کی بچت کے ضمن میں اس مسئلے کو حل کرنے کا یہ مجموعی نقطۂ نظر ہے۔پاکستان میں آبپاشی کے روائتی طریقے یعنی سیلابی آبپاشی کے مقابلے میں Drip آبپاشی کی تنصیب بہت کامیاب ہے۔دنیا بھر میں تقریباً 70 فیصد پانی زرعی شعبے میں استعمال کیا جاتا ہے، اور پاکستان میں، اس کا استعمال 90 فیصد ہے، جس میں سے آبپاشی کے ناقص طریقوں کے استعمال کی بناء پر 50 فیصد پانی ضائع ہو جاتا ہے۔