اسلام آباد: ملک میں ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔ ایف بی آر کے مطابق ملک میں گزشتہ مالی سال کی نسبت ایک لاکھ نوے ٹیکس گزاروں کا اضافہ ہوا۔ایف بی آر حکام کے مطابق مالی سال 2017-2018 کے پہلے 7 ماہ میں 11 لاکھ 79 ہزار ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے جبکہ 2018-2019 کے پہلے 7 ماہ میں 16 لاکھ تین ہزار سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے۔ملک میں ٹیکس جمع کروانے والوں کی تعداد آبادی کے مقابلے میں کہیں کم ہے۔ ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافہ کرنے کےحوالے اقدامات کررہے ہیں۔حکام ایف بی آر کا مزید کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے آخر تک ٹیکس جمع کروانے والوں کی تعداد مزید بڑھ جائے گی۔