بریگزٹ پر بے یقینی سے برطانوی کار انڈسٹری بری طرح متاثر

604

لندن: بریگزٹ پر بے یقینی سے برطانوی کار انڈسٹری بری طرح متاثر ہے۔ سرمایہ کاری آدھی رہ گئی۔
بریگزٹ معاملے پر یورپی یو نین اور خود برطانوی رہنماؤں میں پائے جانیوالے اختلافات اور تنازعے سے متعلق پائی جانیوالی بے یقینی نے سرمایہ داروں کو برطانوی کارانڈسٹری میں سرمایہ لگانے سے روک دیا۔
بریگزٹ کے باعث برطانوی کارانڈسٹری میں سرمایہ کاری آدھی رہ گئی۔ برطانوی سوسائٹی آف موٹرمینوفیکچررز اینڈ ٹریڈرز کے مطابق گزشتہ سال برطانیہ کی کار انڈسٹری میں 46.5 فیصد گراوٹ 588.6 ملین یورو کمی کا باعث بنی جس کے باعث پروڈکشن میں نو جبکہ کارانڈسٹری کی برآمدات میں سولہ فیصد گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔ 2017 میں سرمایہ کاری ایک اعشاریہ ایک بلین کے قریب تھی۔
برطانوی آٹو موٹیو انڈسٹری کے چیف مائیک ہاز کے مطابق بریگزٹ کے باعث پیدا ہونیوالی بے یقینی کے باعث ناصرف بہت بڑا نقصان ہو رہا ہے بلکہ یورپ سمیت دیگر عالمی مارکیٹس کیساتھ تجارتی تعلقات بھی خراب ہورہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here