ایران کا کاروباری ادائیگیوں کیلئے نئے یورپی نظام کا خیرمقدم، امریکانے مسترد کر دیا

685

تہران/واشنگٹن: ایران کی حکومت نے رقوم کے تبادلے کے لیے یورپی ممالک کی طرف سے قائم کیے گئے نئے نظام کا خیرمقدم کیا ہے۔دوسری جانب امریکا نے اس یورپی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف دباؤ کو بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کی حکومت کے ایک ترجمان نے رقوم کے تبادلے کے لیے یورپی ممالک کی طرف سے قائم کیے گئے نئے نظام کا خیرمقدم کیا ۔
ادھر امریکا نے اس یورپی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف دباؤ کو بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ قبل ازیں جرمنی، فرانس اور برطانیہ نیایران کے ساتھ کاروبار اور رقوم کے لین دین کے لیے ایک کمپنی قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ کمپنی ایک ایسی ایجنسی کے طور پر کام کرے گی، جو سخت امریکی پابندیوں کے باوجود یورپی کمپینوں کے ایران کے ساتھ کاروبار کو ممکن بنائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here