لاہور: ای کامرس کا بڑا نام دراز پی کے اور پاکستان سپر لیگ فرنچائز پشاور زلمی کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہو گئے.
ای کامرس جائنٹس دراز پی کے اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اور کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔ لاہور میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور دراز پی کے کی ٹیم کے ارکان نے ایم و یو پر دستخط کیے۔
پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے لیے پشاور زلمی تمام آفیشل مرچنڈائز دراز پی کے کے زریعے فینز کو دستیاب ہوگی۔ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا دراز پی کے پاکستان کی ای کامرس کا بڑا نام ہے پشاور زلمی کے ساتھ اشتراک باعث خوشی ہے اور پشاور زلمی کے فینز اب دراز کے زریعے ہماری مرچنڈائز حاصل کرسکیں گے۔پشاور زلمی اور دراز پی کے جلد ہی پاکستان میں ایک منفرد نوعیت کے پلان کا اعلان بھی کریں گے