اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار سے یو این ڈی پی کے پاکستان میں ریذیڈینٹ کوآرڈینیٹر نیل بھونے کی ملاقات کی۔ بدھ کو وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سماجی و اقتصادی ترقی، گورننس اصلاحات کے لئے یو این ڈی پی کی حمایت اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے عالمی ایجنڈے کے حصول پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات کے دوران مخدوم خسرو بختیار نے کہاکہ یو این ڈی پی پاکستان میں قابل تحسین کام کر رہی ہے۔ حکومت پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پبلک سیکٹر میں اصلاحات سے اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔