واپڈا کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کیلئے انتظامات کئے جا رہے ہیں: عرفان علی

885
wapda Pakistan Water and Power Development Authority logo information pakistan, about pakistan, urdu news pakistan business, careerbuilder pakistan,

لاہور: واپڈا کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کیلئے جلد انتظامات کئے جا رہے ہیں لائن سٹاف کو معیاری اور جدید تقاضوں کے مطابق پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت مہیا کرکے ان کو کام پر حادثات سے محفوظ کرانے اور صحت مند حالات کار فراہم کرنے کیلئے موثر انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عرفان علی وفاقی سیکرٹری برائے توانائی حکومت پاکستان نے یونین کے وفد سے ملاقات میں کیا اس موقعہ پر وسیم مختار منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی اور وزارت برائے توانائی کے نمائندگان موجود تھے۔ یونین کے وفد کی سربراہی خورشید احمد جنرل سیکرٹری آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے نے کی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here