تکافل ڈسٹری بیوشن ٹیم نے ملک بھر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا :سعیدگل

586

کراچی: پاک قطر تکافل گروپ کے ڈائریکٹر سعید گُل نے کہا ہے کہ تکافل ڈسٹری بیوشن ٹیم نے ملک بھر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور امید ہے کہ ٹیم 2019ء کے بھی کاروباری اہداف حاصل کرلے گی۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے پاک قطر تکافل گروپ کی جانب سے منعقدہ ٹاؤن ہال اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں سعید گُل نے 2019ء اور مستقبل میں کمپنی کی کاروباری حکمتِ عملی کی منصوبہ بندی کے بارے میں بھی بتایا۔ اس موقع پر پاک قطر جنرل تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زاہد اعوان، پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ناصر علی سعید، پاک قطر فیملی تکافل کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد منہاس، پاک قطر جنرل تکافل کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر ثاقب ذیشان اور پاک قطر گروپ کے چیف فنانشل آفیسر کامران سلیم بھی موجود تھے۔ سعید گُل نے پاک قطر تکافل انتظامیہ کو محنت اور کوششوں سے 2018ء کے کاروباری اہداف حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تکافل شرکاء کی تعداد میں اضافے اور معزز شرکاء کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ مل کر کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کے لئے ہر ممکن سہولت پر توجہ مرکوز کریں، یہ کامیابی اور پائیدار کاروباری ترقی کیلئے ضروری ہے۔ پاک قطر فیملی تکافل کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد منہاس نے کہا کہ پاک قطر تکافل پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی فیملی تکافل کمپنی ہے اور اسے اسلامی مالیاتی انڈسٹری کی ترقی کیلئے کلیدی کردار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے آپریشنز کی ابتدا سے صرف 10 سالوں میں ملک کے 60 شہروں میں 70 سے زائد کمپنی کے دفاتر ایک غیر معمولی ترقی ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کی یہ تقریب گروپ کے واضح عزم کی عکاسی ہے کہ ہم مارکیٹ میں اپنے کاروبار کومضبوط اور بڑھانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں، میں مسلسل سپورٹ پر سعید گُل اور گروپ کے سینئر لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ آئندہ آنے والے سالوں میں پاک قطر تکافل گروپ مزید ترقی کرے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here