رشکئی اقتصادی زون میں تر قیاتی کاموں کا آغاز رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں متوقع

519

اسلام آباد : رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران رشکئی اقتصادی زون میں تر قیاتی کاموں کا آغاز متوقع ہے ، پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت اولین ترجیح کے حامل 9 خصوصی اقتصادی زونز میں رشکئی زون بھی شامل ہے۔
سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام نے اے پی پی کو بتایاکہ گزشتہ ماہ بیجنگ میں مشترکہ رابطہ کمیٹی کے آٹھویں اجلاس کے دوران چین کی قومی ترقی کے اصلاحات کمیشن اور پاکستان کے سرمایہ کاری بورڈ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔
اقتصادی راہداری کے تحت اب تک نو خصوصی اقتصادی زونز کی نشاندہی کی گئی ہے جو پاکستان کے مختلف علاقوں میںقائم کئے جائیں گے۔ ان میں سندھ میں دو اور پنجاب ، خیبرپختونخوا، بلوچستان ، اسلام آباد ، فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک ایک خصوصی اقتصادی زون قائم کی جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here