سی این جی بند، پٹرول کی درآمد 24فیصد بڑھ گئی

676

کراچی: دسمبر2018 میں گیس بحران کے باعث سی این جی سیکٹر کی طویل بندش کے نتیجے میں پٹرول کی در آمد میں24فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا جبکہ حکومتی ہدایات کے بعد گزشتہ ماہ فرنس آئل در آمد نہیں کیا گیا ۔
دسمبر کے دوران 24 فیصد اضافے سے پٹرول کی در آمد 4 لاکھ 94 ہزار ٹن سے زائد رہی جبکہ نومبر میں پٹرول کی در آمد 3 لاکھ 97 ہزار ٹن سے زائد رہی تھی، دسمبر میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی در آمد39فیصد کمی سے 1 لاکھ 88 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی جبکہ نومبر میں3لاکھ7ہزار ٹن کے لگ بھگ ڈیزل در آمد کیا گیا تھا ۔
حکومت کی جانب سے بجلی کی پیداوار کیلئے ایل این جی اور مقامی فرنس آئل استعمال کرنے کی ہدایت کے بعد دسمبر میں فرنس آئل در آمد نہیں ہوا جبکہ نومبر میں 68ہزار ٹن سے زائد فرنس آئل در آمد کیا گیا تھا ،دسمبر میں خام تیل کی در آمد 35فیصد کی نمایاں کمی سے 5لاکھ67ہزار ٹن کی سطح پر رہی جبکہ نومبر میں خام تیل کی در آمد8لاکھ69ہزار ٹن سے زائد رہی تھی ،ایندھن جیٹ فیول کی در آمد دسمبر میں52فیصد کی نمایاں کمی سے 10ہزار ٹن سے زائد رہی جبکہ نومبر میں جیٹ فیول کی در آمد21ہزار ٹن سے زائد رہی تھی ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here