کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان موجود ہے۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 31 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
منگل کو کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں ملا جُلا رجحان موجود ہے۔ رپورٹ فائل ہوتے وقت 100 انڈیکس 40 ہزار 388 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 12 پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھا گیا جب کہ ٹریڈنگ کے دوران 56 پوائنٹس کی کمی بھی ہوئی۔
رپورٹ کے فائل ہوتے وقت 100 انڈیکس میں 15,314,630 شیئرز کی لین دین ہو چکی تھی جس کی مالیت پاکستان روپوں میں 1,098,490,785 بنتی ہے۔
گزشتہ روز مارکیٹ کا اختتام مثبت زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 155 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔