پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں‌ مثبت رحجان، 100 انڈیکس 40 ہزار 450 پوائنٹس پر پہنچ گیا

566

پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران مارکیٹ میں اضافہ دیکھا گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 185 پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا۔
مارکیٹ میں گزشتہ چند روز سے مسلسل اضافے کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کار ایک بار پھر اپنا سرمایہ لگانے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 40 ہزار 264 پوائنٹس پر تھا جب کہ رپورٹ فائل ہوتے وقت مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کر رہی تھی۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران مارکیٹ میں 10,833,310 شیئرز کی لین دین کا کاروبار ہو چکا تھا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 653,923,764 بنتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here