فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک ارب49 کروڑ 55 لاکھ روپے جاری

509

اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک ارب49 کروڑ 55 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کردیئے ہیں حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران ایک 12 ارب 34 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے کرک میں انسٹیٹیوٹ آف پٹرولیم ٹیکنالوجی کے قیام کیلئے 2 کروڑ 85 لاکھ ، سی پیک کے تحت گوادر میں ڈیسلی نیشنل پلانٹ کیلئے 3 کروڑ، بونی بوزند چترال روڈ کیلئے 6 کروڑ، سی پیک کے تحت گوادر میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے 20 کروڑ، خیبر انسٹیوٹ چائلڈ ہیلتھ اینڈ چلڈرن ہسپتال پشاور کیلئے 20 کروڑ، گریٹر کراچی سیوریج پلانٹ کیلئے 34 کروڑ 48 لاکھ، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لئے 20 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here