کراچی: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے خصوصی سکیم ’’پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ‘‘کا اجراء 31جنوری کو کیا جائیگا جس کے تحت سمندر پار رہنے والے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بانڈز کی مدت تین سال اورپانچ سال ہوگی، تین سالہ بانڈز پر شرح منافع 6.25 فیصد جبکہ پانچ سالہ بانڈز پر شرح منافع 6.75 فیصد ہوگی۔ بانڈز بیک وقت پوری دنیا میں موجود پاکستانیوں کے لئے جاری کئے جائیں گے۔ وزارت خزانہ کے مطابق یہ اوپن اینڈ ٹرانزیکشن ہوگی اور حجم کا تعین سرمایہ کاروں کے رسپانس کے مطابق طے کیا جائے گا ۔’’پاکستان بناؤ سر ٹیفکیٹ ‘‘ کے علاوہ حکومت کو مزید عالمی قرض مارکیٹ میں ٹرانزیکشن کی ضرورت نہیں ہوگی، یہ سرٹیفکیٹس بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کے نائی کوپ پر دیئے جائیں گے۔