بیجنگ: چینی کمپنی نے پیرو کی بندرگاہ کے بڑے ٹرمینل کے 60 فیصد حصص خرید لیئے۔ذرائع کے مطابق چین کی کمپنی کوسکو شپنگ پورٹس نے پیرو پولی میٹالک مائینر کے ساتھ ڈیووس میں طے پائے جانے والے ایک معاہدے پر دستخط کیئے ہیں جس کے تحت چینی کمپنی پیرو پورٹ میں 225 ملین ڈالر کے عوض اس کے ٹرمینل کی60 فیصد کی حصہ دار بن گئی ہے۔
چینی کمپنی نے ابتدائی ادائیگی کی مد میں 56 ملین ڈالر ادا کر دیئے ہیں۔پیرو کی پولی میٹالک مائینر کمپنی سونے،چاندی،تانبے،لیڈ اور زنک کی کانکنی اور پیداوار کرتی ہے اس کا پیرو کے چانکے ہاربر پورٹ برآمدات کے لئے پر بڑا ٹرمینل قائم ہے۔