نوجوان نسل کو تعلیمی انقلاب کے ذریعے بہترین مستقبل سے ہمکنار کرنا وفاقی حکومت کا اولین مشن ہے، پلاننگ کمیشن

606

اسلام آباد: پاکستان وژن 2025ء کے تحت نوجوان نسل کو تعلیمی انقلاب کے ذریعے بہترین مستقبل سے ہمکنار کرنا وفاقی حکومت کا اولین مشن ہے۔ پلاننگ کمیشن کے حکام کے مطابق موجودہ حکومت مقامی سطح پر اعلیٰ تعلیمی اداروں کا ایک نیٹ ورک قائم کرتے ہوئے عوامی سہولتوں میں اضافہ کی راہ پر گامزن ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ وژن 2025ء میں تعلیمی ترقی کو اولین حیثیت دی گئی ہے اورپاکستان کے تمام اضلاع کی سطح پر سب کیمپس کا قیام علاقائی ترقی کی راہ پر ایک اہم قدم ثابت ہو گا۔
حکام کے مطابق ملک بھر میں تعلیم کے شعبے کوبہتربنانے کے لئے موجودہ حکومت نے ملک میں یکساں نصاب رائج کرنے پر عمل پیرا ہے ۔حکام کے مطابق حکومت نے ملک میں تعلیم کے حوالے سے اہم اقدامات کئے ہیں جس کے دور رس نتائج جلد آنا شروع ہو جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here