سعودی عرب نے مزید ایک ارب ڈالر پاکستان کو منتقل کردئیے:اسٹیٹ بینک

619

سعودی عرب نے معاشی پیکج کے تحت پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر منتقل کردئیے۔گزشتہ برس وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جس میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے 12ارب کے معاشی پیکج کا اعلان کیا گیا تھا اور پیکج کے تحت 3ارب ڈالر پاکستان کے اکائونٹ میں منتقل کیے جانے تھے۔سعودی عرب کی جانب سے 3ارب ڈالر کی پہلی قسط 19نومبر اور دوسری قسط 14دسمبر کو منتقل کی گئی۔ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کی تیسری قسط کی صورت میں مزید ایک ارب ڈالر پاکستان کو منتقل کردیئے ہیں جس کے بعد پاکستان کو 3ارب ڈالر کے پیکج کی فراہمی مکمل ہوچکی ہے۔مرکزی بینک کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے مزید ایک ارب ڈالر منتقل کیے جانے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب 25کروڑ ڈالر سے زیادہ ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات سے بھی پاکستان کو تین ارب ڈالر کے معاہدے کی پہلی قسط ایک ارب ڈالر موصول ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط موصول

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here