ماسکو: روسی گیس پروم کے سربراہ الیکسی ملر نے کہا ہے کہ روسی گیس کی جرمنی ترسیل پر مبنی نارتھ فلو ٹو پائپ لائن کا سمندر میں بچھانے کا 20 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
روسی گیزپروم کے سربراہ الیکسی ملر نے ماسکو میں اخباری نمائندوں سے گفتگو بتائی کہ اس منصوبے پر 10 ارب یورو کی لاگت آئے گی جس کے ذریعے سالانہ 55 ارب کیوبک میٹر گیس بحیرہ بالٹک کے راستے جرمنی کو فراہم ہوگی۔ اس منصوبے میں گیس پروم کے علاوہ ، شیل، او ایم وی ، اینجی ، یونی پر اور ونٹر شیل جیسی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ گزشتہ سال گیس پروم نے یورپ کو 194 اعشاریہ 4 ارب کیوبک میٹر گیس برآمد کی تھی جس کی 30 فیصد ترسیل یوکرین کے راستے ہوئی تھی۔