اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 24کروڑ 8لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 76کروڑ 99 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے سیالکوٹ میں پراڈکٹ ڈویلپمنٹ سینٹر کے قیام کے لئے 8کروڑ ، پشاور لائٹ انجینئرنگ سینٹر کے لئے ایک کروڑ 14لاکھ ، نیشنل بزنس ڈویلپمنٹ پروگرام کے لئے 8کروڑ ، سوات میں فروٹ ڈی ہائیڈریشن یونٹ کے لئے 79لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔