تیار چمڑے کی برآمدات میں دسمبر 2018ء کے دوران 7.19 فیصد کمی

829

اسلام آباد: دسمبر 2018ء کے دوران تیار چمڑے کی قومی برآمدات میں 7.19 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2018ء کے دوران چمڑے کی مصنوعات تیار کرنے کیلئے استعمال ہونے والے ٹینڈ لیدر کی برآمدات 2.7 ارب روپے تک کم ہو گئیں جبکہ نومبر 2018ء کے دوران تیار چمڑے کی برآمدات 2.98 ارب روپے رہی تھیں۔
اس طرح نومبر 2018ء کے مقابلہ میں دسمبر 2018ء کے دوران تیار چمڑے کی برآمدات میں 0.28 ارب روپے یعنی 7 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here