جرمنی نے ایرانی فضائی کمپنی مہان ائیر کا لائسنس منسوخ کردیا

جرمن حکومت کے ترجمان سٹیفن سائبرٹ نے امریکی دبائو کے تحت ایرانی ائیرلائن پر پابندی لگانے کی تردید کی ہے

633

تہران: جرمنی نے ایرانی فضائی کمپنی مہان ائیر کا لائسنس منسوخ کردیا.

منگل کو تسنیم نیوز ایجنسی نے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ جرمنی نے ایسا امریکی دبائو کی وجہ سے کیا ہے جبکہ اس پابندی کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا.

مہان ائیر لائن کی انتظامیہ نے لائسنس منسوخی پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے.

ایران کی سب سے بڑی نجی فضائی کمپنی مہان ائیر کا قیام 1992ء میں عمل میں آیا اور یہ فرانس، اٹلی، سپین اور یونان سمیت کئی یورپی ممالک کیلئے پروازیں چلاتی ہے.

دوسری جانب جرمن حکومت کے ترجمان سٹیفن سائبرٹ نے امریکی دبائو کے تحت ایرانی ائیرلائن پر پابندی لگانے کی تردید کی ہے. انہوں نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ایسا ہماری اپنی سکیورٹی ضروریات کے تحت کیا گیا ہے.

جرمن حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ جرمنی ائیرلائن پر پابندی کے علاوہ ایران پر مزید کسی قسم کی پابندیاں عائد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا.

امریکی حکومت نے 2011ء میں مہان ائیر پر پابندیاں عائد کردی تھیں.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here