ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ماحول مزید سازگار بنایا جا رہا ہے۔ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاری،صنعتی اور درآمدی پیکج تیارکررہی ہے، یہ انویسٹمنٹ پروموشن پیکج 23 جنوری کو پارلیمنٹ میں پیش کیاجائے گا۔
ایک بیان میں ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ کاروبار میں آسانی کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ماحول مزید سازگار بنایا جا رہا ہے۔دوسری جانب حکومتی مداخلت کم کی جارہی ہیاور سرمایہ کاروں کو ہرطرح کی تجارتی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پیکیج سے ملکی صنعت کاروں اوربیرونی سرمایہ کاروں کو فائدہ حاصل ہوگا۔