گیس بحران سے نمٹنے کیلئے ایل این جی کے 2 جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز

660

کراچی: ملک میں جاری گیس بحران سے نمٹنے کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے 2 بحری جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگئے جن کے بارے میں وفاقی وزیر سمندری امور علی حیدر زیدی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا.

علی زیدی نے پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہونے والے ان جہازوں کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ پورٹ قاسم پر تاریخ رقم ہوئی ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایل این جی کے 2 جہاز بیک وقت لنگر انداز کروائے گئے ہیں.

انہوں نے مزید لکھا کہ پورٹ قاسم اتھارٹی پہلی مرتبہ رات کے وقت بھی نیویگیشن (جہاز رانی) شروع کرر ہی ہے اور 2 ہفتوں میں اس عمل کا آغاز ہو جائےگاجبکہ اس عمل کے آغاز کے بعد بندرگاہ پر رش جیسے بڑے چیلنج سے کامیابی سے نمٹ سکیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں حالیہ گیس بحران کی وجہ سے نہ صرف گھریلوصارفین بلکہ صنعتوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے اور متعدد صنعتوں کی پیداوار متاثر ہورہی ہے۔اسی بحران کے پیش نظر گزشتہ روز پنجاب میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل کردی گئی تھی۔ قبل ازیں اسلام آباد اور پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کو بھی غیر معینہ مدت کے لیے گیس کی فراہمی معطل کی گئی تھی.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here