ٹیلی نار ریسرچ کے نائب صدر کے سات تکنیکی رجحانات پر گہری نظرثانی

558

اسلام آباد: ٹیلی نار ریسرچ کے نائب صدر بجارن ہانسن سات تکنیکی رجحانات پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں جو 2019ء کو ایک نئی شکل دیں گے۔ یہ سات رجحانات آئی ٹی کی صنعت میں آنے والی عالمی پیشرفتوں کی نشاندہی کریں گے اور کس طرح یہ لوگوں کو بات چیت، استعمال اور منسلک کرنے کیلئے راہ ہموار کریں گے اور یہاں تک کہ یہ ہمارے ارد گرد دنیا کا ادراک کریں گے۔ ٹیلی نار پاکستان کیمپس 345 میں منعقدہ سیشن میں اس بات کا مظاہرہ کیا گیا کہ کس طرح ذمہ داری ان جدید ترین تکنیکی رجحانات کے ساتھ بڑھتی ہے اور کس طرح ہماری زندگیوں میں محفوظ اور مثبت طریقے سے سما سکتی ہے۔ گزشتہ برس تکنیکی دنیا کی بہتری، رکاوٹوں اور کامیابیوں میں مطالعہ نے ٹیلی نار ریسرچ کو اس قابل بنایا کہ وہ 2019ء کیلئے ان رجحانات کی شناخت کر سکے۔ مطالعہ ’’deepfake‘‘ مواد کے پھیلائو، مصنوعی ذہانت کی بڑھتی ہوئی پیچیدگی، بڑے پیمانے پر 5G کی ٹرائلز، IoT (انٹرنیٹ آف تھنگز) کے بہتر صنعتی استعمال، آواز سے کنٹرول کئے جانے والے چیٹ بوٹس کی ترقی، سکرین ٹائم کی کمی اور 2019ء میں موبائل سے چلنے والی گرین ٹیک میں اضافہ کے بارے میں پیشنگوئی کرتا ہے۔ اس سال ہم سمارٹ انٹگریٹڈ سلوشنز کے ذریعے مختلف صنعتوں کو تبدیل کرنے والی ٹیکنالوجی کے ساتھ انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) ایکو سسٹم کا مشاہدہ کریں گے۔ 5G کی ٹیسٹنگ بھی دنیا بھر میں منتخب کمیونٹیز اور یورپ سے شمالی امریکہ اور شمال مشرقی ایشیاء کے بزنس نیٹ ورکس سے منسلک ہونے والے 5G جزائر کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ 2019ء میں موبائل سے چلنے والی گرین ٹیکنالوجی میں اضافہ دیکھا جائے گا جو پہلے سے زیادہ لوگوں کی زندگی اور زیادہ سمارٹ طریقے سے استعمال میں مدد فراہم کرے گی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ٹیلی نار ریسرچ کے نائب صدر بجارن ہانسن نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ماضی حال میں کیا پیشرفت ہوئی ہے اور مستقبل میں فائدہ حاصل کرنے کیلئے کون سی ٹیکنالوجی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی ٹیکنالوجی کے وسط میں ذمہ دار ٹیکنالوجی عروج پر ہے۔ درست سمت میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی ہمارے پائیدار مستقبل کیلئے کردار ادا کرے گی۔ ملک میں آئی سی ٹی ایکو سسٹم کو فروغ دینے میں صف اول کا کردار ادا کرتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان کو یقین ہے کہ تکنیکی پیشرفتیں عکاسی کی ضرورت اور ان کے اثرات سے آگاہی کے ساتھ آتی ہیں جو نئے مطالعہ کے نتائج کے مطابق ٹیکنالوجی کی جانب نقطہ نظر اور عملی رسائی کو فروغ دینے والے صارفین کے ساتھ رونما ہو رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here