وزارت خزانہ کی اگلے پانچ سالوں میں کم سے کم کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی تجویز

603

اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی کے ساتھ اہم اقتصادی منصوبوں پر اتفاق رائے میں ناکامی کے بعد وزارت خزانہ نے اگلے پانچ سالوں کے اندر کم سے کم کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی تجویز دی ہے، ماہرین انہیں بیرونی اکاؤنٹس میں بڑے فرق کے پیش نظر بہت بڑے غیر حقیقی اہداف تصور کرتے ہیں۔ وزارت خزانہ نے منصوبہ بندی کمیشن کی تکنیکی تجویز کو بھی نظر انداز کردیا ہے باوجود اسکے کہ کلاں اقتصادی منصوبہ حکومتی معاملات چلانے کیلئے کاروبار کے قوانین کے تحت منصوبہ بندی کمیشن کی عملداری ہے۔ اگرچہ دونوں جانب سے خاموشی ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ اتفاق رائے نہیں ہوسکا اور اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ منصوبہ بندی کمیشن کلاں اقتصادی منصوبوں پر حتمی فیصلہ لینے سے پہلے پریزنٹیشن بھی دے گا۔
اگلے پانچ سالوں (2018-19سے 2022-23) کیلئے اہم اقتصادی منصوبوں پر اتفاق رائے بنانے کیلئے وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا اور وزارت خزانہ کے مشیر خاقان نجیب نے بڑے اہداف پر پریزنٹیشن دی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here