اسلام آباد: خوراک کے شعبے میں کام کرنے والی عالمی کمپنی کارگل (Cargill) نے پاکستان میں اگلے تین سے پانچ سالوں میں مزید 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کا اعلان کارگل کی گلوبل ایگزیکٹو ٹیم کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اور دیگر سینئر حکومتی حکام کے ساتھ ملک میں مستقبل کی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر اظہار خیال کے دوران کیا گیا۔
کارگل کی گلوبل ایگزیکٹو ٹیم کی قیادت کارگل ایشیا پیسفک ریجن کے ہیڈ گلوبل اسٹریٹجی اور چیئرمین مارکل اسمٹس، کارگل ایگریکلچر سپلائی چین کے پریذیڈنٹ جرٹ جان وان ڈن ایکر کررہے تھے۔ عالمی سطح پر خوراک ایگریکلچر کی پیداوار اور ایشیاء میں خصوصی توجہ کے ساتھ کارگل پاکستان میں عالمی سطح کی مہارت اور سرمایہ کاری لاکر پاکستان کی ترقی میں شراکت دار بننے کا عزم رکھتی ہے۔
کمپنی کی حکمت عملی میں زرعی تجارت اور سپلائی چین میں وسعت، کھانے کے تیل، ڈیری، گوشت اور جانوروں کی خوراک اور اسکے ساتھ سیفٹی اور خوراک کی نشاندہی کو یقینی بنانا شامل ہے۔ کارگل پاکستان میں ترقی کرتی ڈیری انڈسٹری میں عالمی سطح کی مزید جدت متعارف کرائے گا ۔ مزید یہ کہ پاکستان میں پولٹری انڈسٹری کی پائیدار انداز سے ترقی بڑھانے کے ساتھ صارفین کی جانب سے مختلف انداز سے کھانے کے تیلوں کا استعمال اور جانوروں کی بڑھتی ہوئی خوراک کی طلب بڑھ رہی ہے۔
کارگل کی مجوزہ سرمایہ کاری سے پاکستان کی مجموعی معاشی ترقی اور مقامی سطح پر روزگار پیدا کرنے میں معاونت ہوگی۔ کارگل پاکستان کے کنٹری ہیڈ عمران نصر اللہ نے کہا، “پاکستان میں 30 سالوں سے زائد عرصہ سے موجودگی کے ساتھ کارگل یہاں اپنے کاروبار اور کمیونٹیز میں سرمایہ کاری کے ذریعے ملک کے بہتر مستقبل کے لئے اپنے عزم کا اظہار کرتا ہے۔ پاکستان میں ایگری کلچر سپلائی چین میں اپنی پہلی سرمایہ کاری کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہمیں پاکستانی حکومت سے بہت مثبت پیغام ملا ہے اور ہم یہاں اپنی موجودگی میں وسعت لانے، صنعتوں ، کاشتکاروں اور کمیونٹیز کی کامیابی کے لئے حکومتی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔” کارگل پاکستان میں قومی سطح پر آفات کے شکار افراد کے لئے امدادی کاموں اور اپنی کمیونٹی سپورٹ کے ذریعے لوگوں کو واپس لوٹانے کی غرض سے فعال طور پر کام کررہا ہے۔
آگے بڑھنے کے ساتھ کمپنی فوڈ سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لئے کام کرے گی جس سے ملک کی سماجی ترقی میں مدد ملے گی ۔ یہ کمپنی کے مجموعی مقصد دنیا کی غذائی نشونما سے ہم آہنگ ہے۔ کارگل کے ایک لاکھ 55 ہزار ملازمین 70 ممالک میں محفوظ، ذمہ دار اور پائیدار طریقے سے عالمی سطح پر غذائی نشونما کے لئے مسلسل کام کرتے ہیں۔ ہر روز ہم کاشتکاروں کو مارکیٹس، اشیاء کے ساتھ صارفین، اور لوگوں و جانوروں کو خوراک کے ساتھ ملاتے ہیں جہاں انہیں ترقی کی ضرورت ہوتی ہے۔
نئی ٹیکنالوجیز اور گہری مہارت کے ساتھ ہمارا 153 سال کا مشترکہ تجربہ ہے اور ہم بااعتماد پارٹنر کے طور پر دنیا کے 125 سے زائد ممالک میں فوڈ، ایگری کلچر، مالی اور صنعتی صارفین کو خدمات پیش کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہم ایگریکلچر کے شعبہ میں پائیدار اور مضبوط مستقبل تعمیر کررہے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے برائے مہربانی کارگل ڈاٹ کام اور ہمارا نیوز سینٹر وزٹ کریں۔
کارگل نے پاکستان میں سال 1984 میں آپریشنز کا آغاز کیا اور آج ریفائن شدہ تیل، جانوروں کی خوراک، اجناس و آئل سیڈز، کپاس، چینی اور دھاتوں کے شعبہ جات میں اس کی کاروباری دلچسپیاں ہیں۔ کارگل پاکستان میں پام آئل، سویا بینز اور کوکوا پاؤڈر فراہم کرنے والا صف اول کا سپلائر ہے۔ اس کا ہیڈ آفس کراچی میں قائم ہے جبکہ ملک بھر میں اسکے اسٹاف کی تعداد 50 ہے۔