سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے بزنس ایڈوائزری کونسل کے قیام کا فیصلہ

سی پیک سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس، صنعتی زونز، ایم ایل وَن پراجیکٹ، ایگریکلچر ڈیویلپمنٹ، سوشو اکنامک ڈویلپمنٹ اور گوادر کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی

606

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے بزنس ایڈوائزری کونسل قائم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم کو سی پیک منصوبوں میں شامل انڈسڑیل ڈویلپمنٹ اور صنعتی زونز کی تعمیر پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کو ایم ایل وَن پراجیکٹ، ایگریکلچر ڈیویلپمنٹ، سوشو اکنامک ڈویلپمنٹ اور گوادر کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم نے سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد فوری تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ خصوصی اکنامک زونز سے متعلق 4 ہفتوں میں تجاویز دیں، سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل سے معاشی سرگرمیوں اور روزگار میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین تعاون سے زرعی وصنعتی شعبوں کوترقی ملےگی۔ سی پیک جلد مکمل کرنا پاکستان کےمفاد میں ہے۔ غربت کےخاتمےکے لیےچین کےتجربات سےفائدہ اٹھا سکتے ہیں.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here