کراچی: پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت اکرام سہگل کو کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی( کے الیکٹرک) کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹیفکیشن میں کے الیکٹرک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کمپنی کے بورڈ نے اکرام سیگل کے بطور نئے چیئرمین تعیناتی کی منظوری دے دی ہے.
اکرام سہگل نے لارنس کالج گھوڑا گلی، مراری چند کالج سلہٹ اور نوٹرے ڈیم کالج ڈھاکہ کے علاوہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے تعلیم حاصل کی.
اکرام سہگل پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت ہیں وہ طیب خان کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے۔ کے الیکٹرک کے نئے ترجمان دفاعی تجزیہ کار کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں اور 1987ء سے کالم بھی لکھ رہے ہیں.
کے الیکٹرک کے نئے ترجمان پاک فوج سے ریٹائر ہیں اور16 سال تک پاکستان میں نجی بینک کے بورڈ ممبر رہے ہیں۔
اکرام سہگل کراچی کونسل آف فارن ریلیشنز کے چیئرمین اور کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این سی) کے صدر بھی رہے ہیں۔ وہ بین الاقوامی اداروں ورلڈ اکنامک فورم اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کے ممبر بھی ہیں.